بخشا پور: گاؤں لکاؤ بھنگوار سے کرین ڈرائیور اغوا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

مسلح افراد نے شاد محمد بھنگوار کو زخمی کرديا اور کرین ڈرائیور جاوید پٹھان کو اغوا کر کے لے گئے

بخشا پور: گاؤں لکاؤ  بھنگوار سے کرین ڈرائیور اغوا، فائرنگ سے ایک شخص زخمی

بخشا پور کے نواحی گاؤں لکاؤ بھنگوار سے زمین پر کام کرنے والے کرین کے ڈرائیور کو اغوا کرلیا گیا، فائرنگ سے دیہاتی زخمی ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے که مسلح افراد نے کرین ڈرائیور اور دیہاتی کو یرغمال بنالیا، مسلح افراد نے مزاحمت کرنے پر شاد محمد بھنگوار کو گولی مار کر زخمی کرديا اور کرین ڈرائیور جاوید پٹھان کو اغوا کر کے لے گئے