گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی عید کے دن پورے کراچی کو دعوت

گورنر سندھ نے کہا کہ کم سے کم تنخواہ 50ہزار کردیں،سی ایم صاحب نیک نیت انسان ہیں مجھے امید ہے وہ کام کریں گے

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی عید کے دن پورے کراچی کو دعوت

کراچی: گورنر کامران ٹیسوری نے 26 ویں روزے کی سحری گلزار ہجری اسکیم 33 میں عوام کے درمیان کی جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گيا، گورنر سندھ کو گلزار ہجری آمد پر اجرک، سندھی ٹوپی اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے، کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر کی سڑکیں خراب ہیں وہ ٹھیک کرنی ہیں، گزشتہ روز سحری کے بعد گلشن معمار سے گورنر ہاؤس واپس جارہا تھا تو ایک ایک سڑک دیکھ رہا تھا، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں،کہاں ہیں وہ کنٹریکٹر جو اربوں کے کنٹریکٹ لے کر سورہے ہیں، کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں عید کے روز لنچ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، پورے کراچی کو دعوت ہے، لنچ کے ساتھ عید ملن پارٹی کی اور ساتھ میں قوالی بھی ہوگی۔