قمبر کے قريب فائرنگ سے ايک لڑکی جاں بحق

مسلح افراد نے 30 سالہ زینت بيوی محمد ابراہیم بروہی کو گولی مار کر قتل کر دیا

قمبر کے قريب  فائرنگ سے ايک لڑکی جاں بحق

قمبر کے گائوں گڑھی کرٹیو میں مسلح افراد نے 30 سالہ زینت بيوی محمد ابراہیم بروہی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم منیر بروہی کو بندوق سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کہ مقتول خاتون کے والد غلام نبی کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے، اس بنا پر اسے قتل کرنے کے لیے فائرنگ کی مگر اس کی بیٹی سامنے آگئی اور گولی اس کو لگ گئی