مہنگائی کے دور میں سستا علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد

معاشرے کی عکاسی کرنے والے صحافی حق دار ہیں کہ انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات میسر ہوں۔ ڈاکٹر افتخار خواجہ

مہنگائی کے دور میں سستا علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد

کراچی: سندھ لیب اور کراچی پریس کلب کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے کی تقریب پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں قائم مقام صدر مونا صدیقی، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد ،سی ای او سند لیب ڈائیگونوسٹک ڈاکٹر افتخار خواجہ ، مینیجر سند لیب محمد نعمان خواجہ ، فیلڈ منیجر سجاد خان ، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف ، ممبر گورننگ باڈی شمس کیریو ، سیکریٹری ہیلتھ کمیٹی طفیل احمد ، سینئر صحافی واجد علی انصاری ، محمد فاروق ، فاروق سمیع ، زولفقار علی واچوہو ، ابراہیم رند ، سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سیکریٹری کراچی پریس کلب نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں سستا علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا سند لیب ڈائیگونوسٹک مستند ادارہ ہے جو طویل عرصہ سے شہریوں کے لئے خدمات انجام دے رہا ہے۔ سیکریٹری شعیب احمد نے مزید کہا کہ اراکین کراچی پریس کلب سے خصوصی رعایت پر 400 اقسام کے مختلف ٹیسٹ سمیت الٹرا ساونڈ اور ایکسرے اور سی ٹی اسکین کی سہولیات کی فراہمی اہم پیش رفت ہے۔

اس موقع پر کراچی پریس کلب اور سند لیب کے مابین خصوصی رعایت کے ساتھ مختلف نوعیت کے خون کے ٹیسٹ ، الٹرا ساونڈ اور ایکسرے سمیت سی ٹی اسکین کے لئے مفاہمتی یاداشت پر سیکریٹری شعیب احمد اور سی ای او ڈاکٹر افتخار خواجہ نے دستخط کیئے تقریب میں کراچی پریس کلب کی طرف سے سی ای او ڈاکٹر افتخار خواجہ اور جنرل منیجر محمد خواجہ نعمان و دیگر کو سندھ اجرک کے تحفے بھی پیش کیئے گئے۔