پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی فتح کو قبل از وقت قرار
لندن (ویب ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان کے ساتھ ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی فتح کو قبل از وقت قرار دے دیا۔
پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی موجودہ فارم اچھی نہیں تاہم یہ کہنا غلط ہو گا کہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو آرام سے شکست دے گا۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بہترین قوم ہے، کرکٹ کا جنون ہے اور شائقین بھی اپنی ٹیم کو ٹاپ پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
ناصر حسین کا مزید کہنا تھا کہ نیا کپتان اور نیا کوچ ہے، سب کی نظریں پاکستان پر ہوں گی کہ وہ کیسے واپس آئیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو ملتان میں شیڈول ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
0 تبصرے