سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، کنٹینرز لگا کر آنے والی سڑکوں کو سیل کر دیا گیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں تحریک انصاف کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات، کنٹینرز لگا کر آنے والی سڑکوں کو سیل کر دیا گیا اور راولپنڈی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی، موبائل فون سروس معطل کر دی گئی، جبکہ موبائل فون سروس بند کر دی گئی۔ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پی ٹی آئی کے کئی کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ملک بھر سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانے والی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کی تمام اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا جب کہ جڑواں شہروں کا زمینی رابطہ بھی کاٹ دیا گیا۔
فیض آباد پر کنٹینرز کی ڈبل لیئر اور زیرو پوائنٹ پر 20 فٹ طویل کنٹینرز کی دیوار کھڑی کردی گئی ہے۔
سری نگر ہائی وے کو کئی مقامات پر سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ سری نگر ہائی وے پر زیرو پوائنٹ سے ریڈ زون میں داخلہ ناممکن بنا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے ڈی چوک پر تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث ڈی چوک، سرینا چوک اور نادرا چوک پر بھی کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں۔
موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرتے ہوئے موبائل فون سروس اور میٹرو بس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
پنجاب کے چار شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز کو طلب کر لیا گیا ہے۔
لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
0 تبصرے