وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعينات

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعينات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہی اجلاس کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آرٹیکل 245 کے تحت ایس سی او سربراہی اجلاس کے دوران سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج سنبھالے گی اور ایس سی او سربراہی اجلاس کے دوران 17 اکتوبر تک فوج اسلام آباد میں تعینات رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کی سیکیورٹی فوج کی ذمہ داری ہوگی اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت ہوگی۔

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونا ہے جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔