علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا، خاتون کارڈ استعمال کرنے کا الزام

پی ٹی آئی کی خواتین جیلوں میں ہیں، کیا وہ خواتین نہیں ہیں؟ کیا پورے ملک میں ایک خاتون مریم نواز رہ گئی ہیں؟علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا، خاتون کارڈ استعمال کرنے کا الزام

پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے مریم نواز پر ویمن کارڈ استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ کے پی میں جلسے کیوں کرتے ہیں؟ جب نواز شریف سزا کے بعد بیرون ملک تھے تو مریم نواز پنجاب میں جلسہ کر رہی تھیں، ہم نے انہیں نہیں روکا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خواتین جیلوں میں ہیں، کیا وہ خواتین نہیں ہیں؟ کیا پورے ملک میں ایک خاتون مریم نواز رہ گئی ہیں؟ علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ہم پنجاب پولیس کو دوبارہ وارننگ دے رہے ہیں اگر انہیں روکا گیا تو ہم جواب دیں گے۔