پنجاب حکومت کے ڈینگی مکاؤ پروگرام کے ہنگامی اقدامات

تحریر: تابندہ سلیم

پنجاب حکومت کے ڈینگی مکاؤ پروگرام کے ہنگامی اقدامات

ڈینگی بخار ایک مخصوص مچھر میں کے کاٹنے سے شدید انفیکشن کی وجہ سے ہوتا ہے ۔جس کی وجہ سے ہر سال سینکڑوں لوگ اس سے متاثر ہوتے ہیں اور بعض حالات میں لوگوں کی ہلاکت بھی ہو جاتی ہے ۔عموما یہ منطقہ ہارا کے علاقوں میں پایا جاتا ہے جنوب مشرقی ممالک اس کی لپیٹ میں زیادہ تر آتے ہیں ۔اج کل راولپنڈی ڈویژن میں ڈینگی نے بہت سر اٹھایا ہوا ہے اور راولپنڈی میں ڈینگی کے سینکڑوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں ۔جس کے پیش نظر حکومت پنجاب ڈینگی مکاؤ پروگرام کے تحت بہت سارے ہنگامے اقدامات کر رہی ہے ۔اور کافی حد تک ڈینگی پہ قابو بھی پا لیا گیا ہے ۔ڈینگی کی طبی علامات میں زیادہ تر تیز بخار، شدید سر درد، انکھوں کے عقب میں درد ،پٹھوں اور جوڑوں میں درد ،متلی الٹیاں، سوجن اور دانے نکل آنا ہے شامل ہے۔ڈینگی کے شکار لوگوں میں شدید بخار دو سے سات دنوں تک رہتا ہے۔ بعد میں شدید پیٹ میں درد مسلسل الٹیاں، تیزی سے سانس لینا ،تھکاوٹ بے ارآمی اور خون بہنے کا رجحان شدید علامتوں میں خون کی گردش میں ناکامی، صدمہ اور بالاخر موت کا بھی سبب بنتا ہے۔یہ صرف انسان سے انسان تک براہ راست نہیں پہنچتا بلکہ جو مچھر انسان کو کاٹتا ہے اس کے جراثیم بھی اس میں آجاتے ہیں اور یہ مچھر جب دوسرے انسان کو کاٹتا ہے تو اپنے جراثیم اس میں منتقل کر دیتا ہے اور اس طرح وہ دوسرا شخص بھی ڈینگی میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔

ڈینگی کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے پنجاب حکومت نے خاطرخواہ اقدامات کیے گئے ہیں جو لائق تحسین ہیں ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں تمام عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کو مصروف عمل رکھا ہے اور ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ہمہء وقت سرگرم ہیں ۔ ڈینگی فوکل پرسن رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ ڈھوک منشی کا دورہ کیا اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان، ایم پی اے اسما ناز عباسی، زیب النساء بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

دورے کے دوران انہوں نے ڈھوک منشی میں قائم ویل ہیلتھ کیمپ کا معائنہ کیا۔طاہرہ اورنگزیب اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈھوک منشی میں ڈینگی سے متاثرہ مریض کے گھر گئے۔ کیس رسپانس اور فوکنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر فوکل پرسن برائے ڈینگی طاہرہ اورنگزیب نے کہاکہ رواں ماہ ڈینگی کے حوالے سے بہت اہم ہے،سرولینس ٹیمیں لوگوں کو ڈینگی سے بچاو کے بارے میں آگاہ کریں۔ انہوں نےکہاکہ ویل ہیلتھ کیمپ میں دی جانے والی سہولیات کے بارے میں مقامی لوگوں کو آگاہ کریں اور معمولی بخار کی صورت میں ڈینگی ٹیسٹ ضرور کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں چاہیے کہ ڈینگی ٹیسٹ پازیٹو آنے پر مریض کو گھر میں رکھنے کے بجائے ہسپتال لے کر جائیں۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے کہاکہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت کے ساتھ مل ہر ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ڈینگی کے معاملے پر عوامی تعاون ناگزیر ہے۔

صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈینگی کے بارے میں آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا جائے۔ہماری اولین ترجیح راولپنڈی میں ڈینگی کے بریک ڈاؤن میں کمی لانا ہے۔ انہوں نےکہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر راولپنڈی میں ڈینگی کے صورتحال جائزہ لے رہی ہیں۔ عوامی تعاون سے ڈینگی کو مکمل شکست دی جا سکتی ہے۔

رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوامی نمائندے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ فیلڈ وزٹ کرکے ڈینگی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،اس وقت ہماری ذمہ داری ڈینگی پر قابو پانا ہے۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ راولپنڈی رواں برس میں 1996 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔اس وقت راولپنڈی میں 281 ڈینگی مریض ہسپتالوں میں موجود ہیں جبکہ 17 16 ڈینگی کے مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں ۔اجلاس کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان، ارکان صوبائی اسمبلی ملک افتخار زیب النساء ، محسن خان، ضیاء اللہ شاہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ ڈینگی فوکل پرسن اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان کے ہمراہ شاہ خالد کالونی کا دورہ کیا۔

اراکین صوبائی اسمبلی عاصمہ عباسی اور مہر النسا بھی انکے ہمراہ تھیں۔دورے کے دوران انہوں نے ڈینگی ٹیموں کے ہمراہ شاہ خالد کالونی کے مختلف گھروں اور قبرستانوں کو چیک کیا۔ انہوں نے فیز 2 میں قائم ڈسپنسری کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈسپنسری میں عملہ نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے سی ای او ہیلتھ کو فوری عملہ تعینات کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈینگی فوکل پرسن اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ دوبارہ ڈسپنسری کا دورہ کر کے سٹاف کی حاضری کا جائزہ لوں کی۔ ڈسپنسری میں ڈینگی کے ٹیسٹ کی سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

بعد ازاں رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے شاہ خالد کالونی میں قائم فاطمہ کلینک کا بھی اچانک دورہ کیا۔ انہوں نےکلینک میں ڈینگی کے مریض کو زیر علاج دیکھ کر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ڈینگی کے مریض کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈینگی فوکل پرسن اور ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے 1122 کو کال کی اور مریض کو فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال شفٹ کرایا۔ ڈینگی فوکل پرسن نے ہولی فیملی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ کو ڈینگی کے مریض کی علاج کی ہدایت بھی کی۔صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر راولپنڈی میں دوسرے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہے اور دفتر آئیسکو راولپنڈی مریڑ چوک اور ریلوے کے کارگو آفس، صدر میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر انچارج افسران کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے۔

اس موقع پر سینیٹر ناصر بٹ اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مختلف جگہوں پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کا جائزہ لیا۔ آئیسکو دفتر میں ٹرانسفارمر کے قریب کھڑے پانی میں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جبکہ ریلوے کارگو آفس میں پڑے ہوئے ٹائروں سے ڈینگی لاروا ملا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ان دفاتر میں جن افسران نے اپنی بلڈنگز کے ڈینگی فری ہونے کے سرٹیفیکیٹ دفتر ڈپٹی کمشنر میں جمع کرائے تھے ان کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے انچارج افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنے دفاتر کی عمارتوں کا معائنہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہاں پر نہ ڈینگی مچھر موجود ہو اور نہ ہی ڈینگی لاروا کی افزائش کی کوئی جگہ ہو۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرکار دفاتر میں بھی چھاپے مارے جائیں گے اور اگر ڈینگی لاروا برآمد ہوا تو ان دفاتر کے انچارج افسران کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے اور گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں بڑھتے ہوئے ڈینگی کیسز کا نوٹس لیا ہے اور واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ چاہے پرائیویٹ ادارے ہوں یا سرکاری عمارتیں جہاں سے بھی ڈینگی لاروا برامد ہو وہاں پر سخت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہری بخار کی صورت میں فوری پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں اور دیر نہ کریں کیونکہ اس صورت میں ڈینگی بخار جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں ڈینگی ٹیسٹ کی فیس 90 روپے مقرر کی گئی ہے اور شہری زائد رقم ہر گز نہ دیں

خواجہ عمران نذیر نے گزشتہ روز راولپنڈی میں صدر کی کمرشل مارکیٹ میں مختلف ہوٹلوں اور دکانوں کا معائنہ کیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمات درج کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈینگی کی روک تھام کے لیے صوبے کی سیاسی قیادت نے بہت کنسرن کے ساتھ اپنی سماجی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ڈینگی سرویلنس میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے جس میں فوکل پرسن براے ڈینگی ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب، صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نزیر، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان اور اراکین صوبائی اسمبلی اسما عباسی اور مہر النساء نے بہت اہم رول ادا کیا ہے ۔جس سنجیدگی سے ضلعی انتظامیہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور تمام سیاسی قیادت کام کر رہے ہیں امید کی جاتی ہے کہ ڈینگی پر بہت جلد قابو پا لیا جائے گا ۔اس سلسلے میں عوامی آگاہی بہت ضروری ہے اور عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ شام کے وقت بچے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

مغرب کے بعد دروازے کھڑکیاں بند کر دی جائیں ۔جالی کے دروازے صرف کھلے رکھے جائیں تاکہ ان میں سے مچھر اندر نہ آسکے اور بچوں کو پوری آستینوں والی قمیضیں پہننی چاہییے اور رات سونے سے پہلے بچوں کو ماسپیل یا مچھر بھگاؤ لوشن بازوں پہ اور پاؤں پہ لگا کے سونا چاہیے اور صبح نو بجے سے پہلے پہلے کھڑکیاں دروازے بند رکھنا چاہیے کیونکہ نو بجے کے قریب مچھر دوبارہ گھروں کے اندر داخل ہوتا ہے ۔ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اس قسم کی ہدایات عموما" جاری کرتا ہے عوامی آگاہی کے پروگرام کنڈکٹ کرتا ہے تاکہ عوام الناس ڈینگی مچھر کی تباہ کاریوں سے محفوظ رہیں ۔اگر ہم سب ان احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو جلد ہم اس ڈینگی مچھر کے نقصانات سے بچ سکیں گے ۔