نوجوانوں کو اسپورٹس کی طرف راغب کرکے منفی سرگرمیوں سے باز رکھا جا سکتا ہے: مظہر نواز شیخ

صوبائی وزیر کھیل سردار محمدبخش مہر اور سیکرٹری اسپورٹس جلالدین مہر صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے سرگرم

نوجوانوں کو اسپورٹس کی طرف راغب کرکے منفی سرگرمیوں سے باز رکھا جا سکتا ہے: مظہر نواز شیخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )محکمہ کھیل و امور نوجوان حکومت سندھ کی جانب سے خیر پور اوپن بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کے انعقاد کیا گیا جس میں سکھر بلو نے سکھر گرین کو 2-1 سے شکست دی چیمپیئن شپ میں سکھر خیرپور گھوٹکی لاڑکانہ جیکب اباد شکارپور کی 12 سے زائد گرلز اور بوائز کی ٹیموں نے حصہ لیا چیمپیئن شپ کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مظہر نواز شیخ تھے

جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسرا سپورٹس خیرپور محمد اخلاق میمن،ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس سکھرنثار احمد چانڈیو اور ڈسٹرکٹ آفیسر اسپورٹس شکارپور شازیب اعوان بھی موجود تھے

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مظہر نواز شیخ نے کہاکہ نوجوانوں کو اسپورٹس کی طرف راغب کرکے منفی سرگرمیوں سے باز رکھا جا سکتا ہے انہوںنے کہاکہ صوبائی وزیر کھیل سردار محمدبخش مہر اور سیکرٹری اسپورٹس جلالدین مہر صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں جو انتہائی خوش آئند ہے مظہر نواز شیخ نے کہاکہ نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مند بنانا اورروز گار کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور خصوصاََ سندھ کے نوجوانوں کو امپاور کرنا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا مشن ہے جس کے لئے اسپورٹس بہترین ذریعہ ہے جو نہ صرف نوجوان لڑکے بلکہ لڑکیوں کے لئے دلچسپی کا شعبہ ہے

مظہر نواز شیخ نے کہاکہ پاکستان میں اسپورٹس کے شعبے کو ترقی دے کر ملک سے بے روز گاری کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے جبکہ نوجوانوں کو منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں بھی اسپورٹس اہم کردار ادا کر سکتا ہے اوپن بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کے اختتام پر تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مظہر نواز شیخ نے کھلاڑیوں میں کیش پرائز اور ٹرافیاں تقسیم کیں.