ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رارولپنڈی تابندہ سلیم عراق ایران زیارات کرکے وطن واپس پہنچ گئیں

عراقی بارڈر پر زائرین سے ناروا سلوک وزیر داخلہ محسن نقوی نوٹس لیں۔ تابندہ سلیم

ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رارولپنڈی تابندہ سلیم عراق ایران زیارات کرکے وطن واپس پہنچ گئیں

راولپنڈی ( پ ر ) معروف کالم نگار و مصنفہ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی عراق ایران زیارات کرکے وطن واپس پہنچ گئیں ہیں۔ پاکستان پہنچنے پر دوست احباب اور عزیز واقارب نے ان کا پر تپاک استقبال کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرے ہوئے کہا کہ زیارات کے تمام معاملات احسن طریقے سے سرانجام دیے ہیں تاہم قافلے کے سالار نے زائرین کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جس کی وجہ سے بارڈر پر پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔شکایات بھی بے سود رہیں۔ اس نے اچھی سروسز فراہم نہیں کی۔ میرا وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی حکومت سمیت دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ مذکورہ سالار گل حسن مہدی ٹریولز کے خلاف سخت قاانونی کارروائی عمل میں لائی جاے اور قافلوں کے سالاروں کو پابند کیا جاے کہ زائرین کے ساتھ ناروا سلوک نہ رکھا جائے بصورت دیگر ان کے لائسنس کینسل کیے جائیں۔ اس حوالے سے باقاعدہ شکایات سیل قائم کیا جاے تاکہ شکایات کا ازالہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ عراق ایران میں میری اطلاعات و نشریات کے حوالے متعلقہ افسران سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں جس میں اطلاعات عوام تک آسان رسائی سمیت زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے تبادلہ خیال کیا گیا بات انتہائی مثبت ہوئی اور باہم روابط جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کو زائرین کے لیے ہاکستان ہاوس میں بھی بہترین سہولیات کا اہتمام کرنا جاہیے تاکہ وہ اپنے ملک میں آکر اطمینان محسوس کریں۔