ڈرائیور نے خاتون کے شوہر کی آکسیجن بند کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں آج ریپ کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ریاستی اور مرکزی حکومت کی کوششوں کے باوجود ایسے واقعات میں کوئی کمی نہیں آ رہی۔
بھارت میں خاتون سے زیادتی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا، یہ واقعہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔
لکھنؤ میں ایک خاتون اپنے شوہر کو ہسپتال سے گھر پہنچانا چاہتی تھی، اس نے اپنے بھائی کو پرائیویٹ ایمبولینس میں لے جانے میں مدد کی، ڈرائیور اور اس کے ساتھی کی بری نیت تھی اور خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی۔
خاتون کے بھائی کو ڈرائیور کے کیبن میں یرغمال بنالیا گیا جب خاتون اور اس کے بھائی نے شور مچایا تو ڈرائیور نے خاتون کے شوہر کی آکسیجن بند کردی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ڈرائیور نے لاش سڑک پر پھینک دی۔
ایمبولینس ڈرائیور نے خاتون کو اپنے ساتھ لے جانا چاہا لیکن اس نے اور اس کے بھائی نے انکار کر دیا جس پر ڈرائیور نے اپنے ساتھی کی مدد سے انہیں ہراساں کرنا شروع کر دیا۔
0 تبصرے