عدالت کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم

عدالت نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تقرری کو کالعدم قرار دے دیا

عدالت کا چیئرمین نادرا کو ہٹانے کا حکم

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افشار کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تقرری کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تقرری کو کالعدم قرار دے دیا۔ شہری اشبہ کامران نے چیئرمین نادرا کی تقرری کو چیلنج کیا تھا، جسٹس عاصم حفیظ نے اشنا کامران کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نگران حکومت نے نادرا قانون میں ترمیم کرکے حاضر سروس فوجی افسر کی تقرری کی منظوری دی، نگراں حکومت مستقل پالیسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ نادرا ترمیمی رولز کو کالعدم قرار دے اور عدالت حاضر سروس فوجی افسر کی بطور چیئرمین نادرا تقرری کالعدم قرار دے۔