اللہ کا شکر ہے بارش کے دوران کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، شرجیل میمن

اللہ کا شکر ہے بارش کے دوران کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، شرجیل میمن

اللہ کا شکر ہے بارش کے دوران کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا، شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے بارش سے پہلے انتظامات کیے تھے کہ بارش کے دوران کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران شرجیل انعام میمن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اپنے وعدے پورے کر رہی ہے، عوام کو ایک دو ماہ کا نہیں زندگی بھر ریلیف دیا جا رہا ہے، بارش ہوئی لیکن کوئی نقصان نہیں ہوا۔ سندھ حکومت کی تیاریوں پر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اے وی ٹیکسی سروس شروع کر رہی ہے جس سے سندھ کے 10 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ حکومت کو آئی ٹی کی تربیت دینے میں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔