لیاقت آباد ٹاؤن کی شجر کاری مہم میں ٹاون میں 14000 پودے لگائے جائیں گے: فراز حسیب

لیاقت آباد ٹاؤن کی شجر کاری مہم میں ٹاون میں 14000 پودے لگائے جائیں گے: فراز حسیب

لیاقت آباد ٹاؤن کی شجر کاری مہم میں ٹاون میں 14000 پودے لگائے جائیں گے: فراز حسیب

کراچی( ) چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں شجر کاری مہم کا بنیادی مقصد ماحول کو تباہی سے بچانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں اپنی آ نے والی نسل کو آ لودگی سے پاک صحت مند ماحول فراہم کرنے کی کوشش ہے، لیاقت آباد ٹاؤن کی شجر کاری مہم کی عوامی پزیرائی اور کامیابی کی وجہ مہم میں عوام کی شرکت ہے، شجر کاری مہم میں طلبا و طالبات کی شرکت نے مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، چیئرمین لیاقت آباد ٹاون فراز حسیب نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا بھر میں زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہو رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی انسان کے لیے ایک بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہر انسان کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ عوام شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ذیادہ سے ذیادہ پودے لگائیں تاکہ آنے والی نسل کو مستقبل میں گھنے سایہ دار درخت کی فراہمی ممکن ہو، ، فراز حسیب نے کہا کہ اسکاوٹس کیمپ لگا کر درختوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ لوگوں کو درخت لگانے کے لیے پودے مفت یا کم سے کم قیمت پر فراہم کیے جائیں۔ درخت مہم کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھرپور تشہیر کی جائے۔ گھروں کے سامنے درخت لگانے کے عمل کو معاشرے میں اجاگر کیا جائے تاکہ معاشرے میں درخت کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر ہو سکے۔ماحول دوست شہریوں، طالب علموں، تعلیمی اداروں، نجی اور سرکاری اداروں کو گرین ایوارڈز دیے جائیں تاکہ کراچی میں درختوں کی آ بادی میں اضافہ ہو سکے اور شہر میں درخت اور ماحول دوست رجحان پروان چڑھے۔ فراز حسیب نے ڈا ئریکٹر پارکس ریحان ہمدانی کو لیاقت آباد ٹاون کی شجر کاری مہم میں لگائے جانے والے پودوں کی حفاظت، آبیاری اور لیاقت آباد ٹاون میں بحال کئے جانے والے پارکوں کی دیکھ بھال کی خصوصی ہدایت کی کہ لیاقت آباد ٹاون کو سرسبز ٹاون بنایا جائے، ۔حکومتی سطح پر شہر میں املتاس، برنا، نیم، گلمہر، جامن، پیپل، بینیان، اورناریل کے پودے لگائیں جائیں۔ لیاقت آباد ٹاون کے جن علاقوں میں کہیں پارکس اور پلے گراونڈ ویران اور اجڑے ہوئے ہوں تو علاقہ مکین درخواست دے کر ذمہ داران کی توجہ اِس جانب مبذول کرائیں، کیونکہ صحت مند معاشرے کے حصول کے لئے سب کو ہی ملکر کام کرنا ہوگا ۔