دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹوں کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟

دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹوں کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟

دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹوں کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کیا ہے؟

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ 2024 کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں اس سال سنگاپور سرفہرست ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہینسلے کی فہرست میں سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے، سنگاپور کے پاسپورٹ کے حامل افراد بغیر ویزے کے دنیا کے 195 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ اسی طرح جاپان کے ساتھ ساتھ فرانس، اٹلی، جرمنی اور اسپین دوسرے نمبر پر ہیں ان ممالک کے پاسپورٹ کے حامل افراد بغیر ویزہ کے 192 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔ دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹوں میں آسٹریا، فن لینڈ، آئرلینڈ، لکسمبرگ، ہالینڈ، جنوبی کوریا اور سویڈن مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں ان ممالک کے پاسپورٹ پر آپ دنیا کے 191 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔ برطانیہ، نیوزی لینڈ، ناروے، بیلجیئم، ڈنمارک اور سوئٹزرلینڈ چوتھے، آسٹریلیا اور پرتگال پانچویں، یونان اور پولینڈ چھٹے، کینیڈا تین دیگر ممالک کے ساتھ ساتویں اور امریکہ تین دیگر ممالک کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔ . فہرست میں آخری نمبر پر افغانستان 103 نمبر پر ہے، پاکستان 100 نمبر پر یمن کے ساتھ، اس کے بعد عراق، شام اور افغانستان ہیں۔