باربی ڈول کترینہ کیف کی فٹنس سے متعلق نئے انکشافات
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے نیوٹریشنسٹ نے اداکارہ کے ڈائیٹ پلان کے بارے میں انکشاف کر دیا۔
یہ تو سب کو معلوم ہے کہ کترینہ کیف ایسی فٹ اداکاراؤں میں مشہور ہیں جو سخت ڈائٹنگ کے ساتھ ساتھ ورزش بھی کرتی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں کترینہ کیف کی نیوٹریشنسٹ شویتا شاہ اور یوگا ٹرینر شلوکا نے کترینہ کیف کی ڈائٹنگ کے بارے میں بات کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ گھر کے بنائے ہوئے کھانے کو ترجیح دیتی ہیں اور باہر کے کھانے سے پرہیز کرتی ہیں یہاں تک کہ وہ شوٹنگ کے دوران گھر کا پکا ہوا کھانا کھاتی ہیں۔
اس کے علاوہ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ خود کو فٹ رکھنے کے لیے روزانہ دوپہر اور رات کے کھانے کے بعد سو قدم اٹھاتی ہیں۔
ان کے ڈائٹ پلان میں کدو اور املی کا رس شامل ہے جب کہ اداکارہ کالی کشمش اور سونف کا بھی استعمال کرتی ہیں۔
0 تبصرے