کراچی (ویب ڈیسک) آج سونا ایک بار پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 23 سو روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 52 ہزار 8 سو روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونا ایک ہزار 972 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 16 ہزار 735 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 413 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
0 تبصرے