الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 39 ارکان اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے 39 ارکان کو پاکستان تحریک انصاف کا رکن تسلیم کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 39 این این اے کو پی ٹی آئی کا ممبر تسلیم کر لیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 39 آزاد ایم این ایز کی فہرست اور ان کی پارٹی سے الحاق کے فارم الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔
0 تبصرے