وزیراعظم محمد شہباز شریف دوشنبہ سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ کے لئے روانہ
وزیر اعظم پاکستان، محمد شہباز شریف 3 اور 4 جولائی 2024 کو آستانہ، قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ (CHS) کے اجلاس اور ایس سی او پلس (SCO Plus) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے قازقستان جائیں گے۔ ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر سینئر ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی ہوں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہء نظر پیش کریں گے ۔ وزیر اعظم ایس سی او پلس سمٹ سے بھی خطاب کریں گے. وزیراعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم ایس سی او خطے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم تنظیم کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔
0 تبصرے