متنازع ٹویٹ کیس: عمران خان کیس کی تحقیقات میں شامل
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان آفیشل ایکس اکاﺅنٹ سے متنازع ٹویٹ کیس کی تحقیقات میں شامل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم پی ٹی آئی کے بانی سے اڈیالہ جیل میں پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بانی اپنے وکلا چوہدری ظہیر عباس اور انتظار پنجوٹھا کی موجودگی میں تفتیش میں شامل ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم نے پی ٹی آئی کے بانی سے ان کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ دکھا کر پوچھ گچھ کی۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ایاز احمد اور سب انسپکٹر منیب شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم تیسری بار تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل آئی ہے، پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے دو بار تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کیا تھا۔
0 تبصرے