بلاول کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، چیئرمین سندھی قوم پرستوں کی عزت کرتے ہیں: شرجیل میمن

بلاول کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا، چیئرمین سندھی قوم پرستوں کی عزت کرتے ہیں: شرجیل میمن

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سندھی قوم پرستوں سے متعلق دیے گئے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔ ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین سندھی قوم پرستوں کی عزت کرتے ہیں، انہوں نے صرف ان علیحدگی پسندوں کا ذکر کیا تھا جو دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا مقصد سندھ کی قوم پرست جماعتوں کو دہشت گردوں سے جوڑنا نہیں تھا۔