گورنر کی گاڑیاں روک کر گورنر ہاؤس سے باہر لے جاؤں گا، گنڈا پور
پشاور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گورنر کی گاڑیاں بلاک کرکے انہیں گورنر ہاؤس سے ہٹادیں گے۔
پشاور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گورنر اور ان کا لیڈر دونوں ہی چور ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں خیبرپختونخوا کے منصوبے ختم کرنا ایک کام جاری ہے، ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں اور احتجاج کے لیے تیار ہیں۔
گنڈا پور نے کہا کہ ملک کو نااہل حکمران نہیں چلا سکتے، وہ ہمارے سر پر سوار ہیں اور ہم انہیں ہٹانا چاہتے ہیں، ہم لڑائی نہیں چاہتے بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔
0 تبصرے