مولانا فضل الرحمان نے عزم و استقلال کے آپریشن کی مخالفت کردی
کوئٹہ (ویب ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ریاست کی رٹ کا نہ ہونا برابر ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا ہو یا بلوچستان، مسلح تنظیمیں عمومی علاقوں کو کنٹرول کر رہی ہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ اب آپریشن ریزولوٹ اسٹیبلیٹی شروع کرنے کا کہا ہے یہ ملک کو کمزور کرنے والا ہے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو کیوں کمزور کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیراعظم نہیں ہیں، وہ صرف کرسی پر بیٹھے ہیں جس اجلاس میں وردی والا شخص موجود ہو گا، فیصلہ وہی کرے گا۔
جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی اتحاد کے مخالف نہیں، سیاستدان آپس میں مشورہ کریں، بات چیت کے اچھے نتائج مل رہے ہیں، جمہوریت اور پارلیمنٹ اپنے کیس ہار چکے ہیں، ہمیں ایک ہی چھت کے نیچے رہنا ہے۔
0 تبصرے