اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات مان لیے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات کے لیے قائم کمیٹیوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، علی حیدر گیلانی، ندیم افضل چن اور حسن مرتضیٰ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی نمائندگی ملک احمد خان، رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے تمام مطالبات تسلیم کر لیے، پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ترقیاتی فنڈز اور انتظامی عہدوں پر ترجیح دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات کا تیسرا دور وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، پیپلزپارٹی کی ٹیم کل بلاول بھٹو زرداری کو تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔
0 تبصرے