اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس
اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اہم ترین اجلاس
بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات اور اس بنیاد پر کسی بھی ممکنہ نئے مقدمے کے اندراج کو بلاجواز قرار دیکر مسترد کردیا
اجلاس میں حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کے مندرجات پر مشتمل مختصر دستاویزی فلم کے سوشل میڈیا پر اجرا کا مختلف پہلوؤں سے مفصل جائزہ
پاکستان کو 1971 کی طرز کے سنگین داخلی چیلنجز سے بچانے، تاریخ سے سبق حاصل کرنے اور عوام کو حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ کے فوری طور پر منظرِ عام پر لائے جانے کا مطالبہ
ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹس کی روشنی میں سوشل میڈیا پر حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کے مندرجات پر مشتمل دستاویزی فلم کے حوالے سے تفصیلی قانونی حکمتِ عملی کی تیاری قانوی ٹیم کے سپرد
قومی معاملات خصوصاً سیاسی امور کو کلیتاً آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر چلائے جانے اور افواجِ پاکستان کے آئینی حدود کی اندر رہ کر ملکی دفاع کی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے اصولی مؤقف کا اعادہ
مشرقی پاکستان کا سقوط ہماری قومی تاریخ کا المناک ترین سانحہ ہے جس کے اسباب و محرّکات ہر لحاظ سے سیاسی ہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف
حکومتِ پاکستان کے مقرر کردہ حمودالرحمٰن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں تفصیل سے ان عوامل کا ذکر کیا ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ دو برس کے دوران پیش آنے والے سیاسی واقعات کی ستّر کی دہائی میں رونما ہونے والے واقعات سے مماثلت اور ان واقعات کے المناک نتائج کی بنیاد پر آج کے ریاستی فیصلہ سازوں کو آئین کی حدود میں لوٹنے اور تاریخ سے سبق حاصل کرنے کا مخلصانہ اور دردمندانہ پیغام دیا ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف
مشرقی پاکستان کے المناک سقوط میں سب سے کلیدی کردار عوامی مینڈیٹ کی توہین نے ادا کیا جو آج بھی اپنی تمام تر تباہ کاریوں سمیت کارفرما ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف
بانی چیئرمین عمران خان نے فردِ واحد کی طاقت اور اقتدار کی بھوک کے ملک و قوم کی سالمیت، دستور، جمہوریت اور خصوصاً ہماری بہادر افواج پر جن نہایت مہلک اثرات کی نشاندہی کی وہ مکمل طور پر قابلِ فہم اور ہر محبِّ وطن کو دعوتِ فکر دیتے ہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف
آئین و قانون کے دائرے میں ملکی سلامتی و سالمیت کے دفاع جیسے قومی فریضے کی انجام دہی میں بطور ادارہ اپنی افواج کے کردار کے ہمیشہ سے معترف ہیں جسےکبھی ہدفِ تنقید بنایا نہ بنائیں گے، کورکمیٹی تحریک انصاف
اجلاس میں 83ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے کے مندرجات پر بھی سیرحاصل گفتگو
9 مئی کے واقعات کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے نکتے کی اصولاً تائید کرتے ہیں، کورکمیٹی تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف روزِاوّل سے 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کا ہدف تھی اور جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور نہتّے شہریوں کے قتل کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتی آئی ہے، کورکمیٹی تحریک انصاف
بانی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر 9 مئی کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کی، کورکمیٹی تحریک انصاف
بانی چیئرمین عمران خان نے بدترین ریاستی و سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے پر کسی ردّعمل یا اشتعال کا شکار ہوئے بغیر منصفانہ اور شفاف عدالتی ٹرائلز کے ذریعے قانون کی حکمرانی پر اصرار کیا، کورکمیٹی تحریک انصاف
9 مئی کے واقعات کو بدترین سیاسی انتقام کی آندھیاں چلا کر معصوم سیاسی کارکنوں کو وحشیانہ سلوک کا نشانہ بنانے یا ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو کچلنے کی کوششوں کی بجائے ایک اعلیٰ سطحی، بااختیار، اور غیرجانبدار عدالتی کمیشن تشکیل دے کر ان واقعات کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں، کورکمیٹی تحریک انصاف
0 تبصرے