اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے غیر اعلانیہ لوڈنگ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت لوڈشیڈنگ اور بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔
وزارت توانائی نے اجلاس کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے ہونے والی ملاقات پر بھی بریفنگ دی۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بجلی چوری میں کمی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
وزارت توانائی نے مزید کہا کہ لوڈنگ صرف خسارے والے فیڈرز پر ہو رہی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ شدید گرمی سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے، بجلی چوری روکنا تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ عوام کو گرمی میں ریلیف دیا جائے...
0 تبصرے