ملتان الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی 40 سے 50ہزار ووٹوں کی اکثریت سے فتح یقینی ہے، کور کمیٹی تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ
کور کمیٹی ممبران کو بانی چئیرمین عمران خان کی گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں 19 مئی کو طے شدہ ضمنی انتخاب کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو
این اے 148 ملتان میں ہونے والےضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کی 40 سے 50ہزار ووٹوں کی اکثریت سے فتح یقینی ہے، کور کمیٹی تحریک انصاف
گزشتہ ضمنی انتخابات کی طرح اس بار بھی ریٹرننگ افسران سے فارم 45 پر دستخط کروا کر تحریک انصاف کی واضح اکثریت سے جیت کو شکست میں تبدیل کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، کور کمیٹی تحریک انصاف
آزادانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے دستوری فریضے کی انجام دہی میں ناکام الیکشن کمیشن کی ناک کے نیچے قبل از انتخاب دھاندلی کی شرمناک کوششوں کی شدید مذمت
پارٹی کے انتظامی معاملات، سیاسی حکمتِ عملی اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر سیر حاصل گفتگو اور اہم اقدامات کی منظوری
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ کےخلاف مقدمات کے غیر منصفانہ ٹرائل کے ذریعے انہیں انصاف سے محروم رکھنے کی شدید مذمت
کور کمیٹی کی جانب سے جھوٹے اور بے بنیاد القادر ٹرسٹ کیس کے نہایت عجلت میں کیے جانے والے تیز ترین ٹرائل پر نہایت تشویش کا اظہار
القادر ٹرسٹ کیس کی کارروائی کو عجلت میں آگے بڑھانے کا مقصد سائفر اور توشہ خانہ مقدمات کی طرح عمران خان کو ایک اور غیر آئینی سزا سنا کر پابند سلاسل رکھنا ہے،کور کمیٹی تحریک انصاف
اس کے برعکس جھوٹے، بےبنیاد، بیہودہ اور من گھڑت عدّت کیس کو مختلف حیلے بہانوں سے بلاجواز التو اکا شکار کرتے ہوئے عمران خان اور محترمہ بشریٰ بی بی کو انتقامی سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، کور کمیٹی تحریک انصاف
بانی چئیرمین عمران خان کے خلاف جھوٹے مقدمات کی کارروائی میں فئیر ٹرائل کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ان کو ان کا جائز قانونی حق فراہم کیا جائے،کور کمیٹی تحریک انصاف
تحریک انصاف کا عدالتی حکم کی روشنی میں بانی چئیرمین عمران خان کا طبی معائنہ اور تمام میڈیکل ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال کے قابلِ بھروسہ ڈاکٹرز سے کروانے کا مطالبہ
0 تبصرے