ممبئی (ویب ڈیسک)اداکار رنبیر کپور کی آنے والی فلم بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلم بن گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور کی نئی فلم رامائن کا بجٹ 835 کروڑ بھارتی روپے (100 ملین ڈالر) تک پہنچ گیا ہے جس کے بعد یہ فلم بالی ووڈ کی سب سے مہنگی فلم بن گئی ہے۔
فلم کے لیے اب تک سب سے زیادہ معاوضہ رنبیر کپور کا ہے جب کہ فلم کی تیاری میں 600 دن لگے ہیں، فلم جون کے آخر میں ریلیز ہونے کا امکان ہے، کاسٹ میں رنبیر کپور کے ساتھ لارادھاتا اور دیگر شامل ہیں۔
فلم کے کچھ مناظر کی شوٹنگ کے بعد ہدایت کار نے فلم کی شوٹنگ سٹوڈیو میں خفیہ طریقے سے کرنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے انتہائی مہنگے اور پرتعیش سیٹس لگائے گئے ہیں۔
0 تبصرے