ملیر میں طلباء وطالبات کے لئے کیرئیر کاونسلنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع ملیر گلشن حدید واقع ای کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں جاری بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کے الحاق سے جاری فری کورسز میں تربیت حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے لئے کیرئیر کاونسلنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ای کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے طلباء وطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور کیرئیر کونسلنگ کا مقصد طلباء کو ان کے مستقبل کی رہنمائی اور انتخاب میں مدد فراہم کرنا ہے اس کے ذریعے طلباء کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لئے مناسب راہیں اور فرصتوں کا انتخاب کیا جاتا ہے کیرئیر کونسلنگ کے ذریعے طلباء کی شخصی خصوصیات، استعدادات، مقصد، اہداف کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے لئے مناسب راہیں معلوم کی جاتی ہیں اس کا مقصد طلباء کو ان کی دلچسپیوں اور صلاحیتوں کے مطابق سوالات حل کرنا اور مناسب فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے ورکشاپ میں ممتاز موٹویشنل اسپیکرز نے شرکت کی جس میں عمیر شاہد ، ایڈمنسٹریٹر ای کمپلیکس کالج اینڈ الشمس اسکولز سسٹم ، ثمینہ پراچا
فاؤنڈر ایجوکیٹر
ہنرزن سیلاوی اکیڈمی ، سیف اللہ پیک کارپوریٹ سولیوشنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ساجد اقبال کیریئر کاؤنسلر اور موٹویشنل اسپیکر، اور نذیر حسین چنا نے خطاب کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مانیٹرنگ جہانزیب کمال نے خصوصی شرکت کی اور طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (BBSHRRDB) کے مقاصد دراصل نوجوانوں کو مضبوط کرنے، ان کی تربیت اور تعلیم کے ذریعے انہیں معاشی، اجتماعی اور فکری لحاظ سے مستحکم بنانے میں مدد فراہم کرنا ہےاس بورڈ کا مقصد پاکستان کی جوان نسل کو مختلف علوم اور فنون میں تربیت دینا ہے تاکہ وہ ملک کی ترقی اور تعمیر میں معاون ہو سکیں اس کے علاوہ، BBSHRRDB نوجوانوں کو معاشی روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے اور ان کی ترقی اور فرصتوں کو بڑھانے کے لئے مختلف پروگرامات اور سیشنز کا انعقاد کرتا ہے آخر میں ای کمپلیکس ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ کے ایڈمنسٹریٹر زاہد اقبال بھٹہ نے تمام معززین ، افشیلز اور ورکشاپ میں شریکِ طلباء وطالبات کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
0 تبصرے