سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات منور شاہ کی تقرری کالعدم قرار دے دی
کراچی (ویب ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی جیل خانہ جات منور علی شاہ کی تقرری کو کالعدم قرار دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی جیل خانہ جات منور شاہ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ سال آئی جی جیل خانہ جات منور شاہ کو عارضی چارج دیا تھا جسے تبدیل کر دیا گیا۔ یکم نومبر کو مستقل چارج کیا گیا، موجودہ آئی جی جیل خانہ جات سے سینئر افسران بھی موجود ہیں اور یہ ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات کا عہدہ 21 گریڈ کا ہے اور منور علی شاہ 20 گریڈ کے افسر ہیں۔
عدالت نے درخواست گزار کا موقف تسلیم کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات منور شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
0 تبصرے