آئی ایم ایف کا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی شفافیت پر اعتراض
واشنگٹن (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف نے پاکستان کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی شفافیت پر اعتراض اٹھا دیا۔
آئی ایف ایف ذرائع کے مطابق پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مکمل معلومات دستیاب نہیں، پی ایس ڈی پی کے تحت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت لانے کی اشد ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کی دستاویزات کے عمل کو موثر بنانے کی تجویز دی ہے۔
آئی ایف کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی لوکیشن اور ڈویلپمنٹ فارمیٹ بجٹ دستاویز میں شامل کیا جائے، بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے۔
آئی ایم ایف حکام کے مطابق مالی مشکلات کے باعث ترقیاتی منصوبوں کے اہداف سے بھی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو آگاہ کیا جائے۔
اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی کے حکام آئی ایف کی شرط پر عملدرآمد کے لیے پیپر ورک کریں گے۔آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے ترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویز دے دی ہیں۔
0 تبصرے