ادب دوستی معاشرے کا حقیقی حسن ہے ، مزمل اطہر

ادب دوستی معاشرے کا حقیقی حسن ہے ، مزمل اطہر

ادب دوستی معاشرے کا حقیقی حسن ہے ، مزمل اطہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منفرد لب و لہجے کے نوجوان شاعر مزمل اطہر نے ساکنان شہر قائد عالمی مشاعرہ کے منتظم اعلیٰ محمود احمد خان سے خصوصی ملاقات کی اس موقع پر سید تراب شاہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ روزنامہ اوصاف اور معروف اینکر پرسن آغا شیرازی بھی موجود تھے اس موقع پر انہوںنے کہا کہ ادب دوستی معاشرے کا ایک حقیقی حسن ہے اور ساکنان شہر قائد کا عالمی مشاعرہ ایک تابندہ روائیت ہے انہوںنے مزید کہا کہ محمود احمد خان بحیثیت منتظم اعلیٰ واقعی داد و تحسین کے لائق ہیں جو دنیائے ادب کا ایک بڑا ادبی میلہ ہر سال سجاتے ہیں جس میںمختلف ممالک سے نامور شعرائے کرام شرکت کرتے ہیںمعروف اینکر آغا شیرازی اور سید تراب شاہ کی فرمائش پر مزمل اطہر نے اپنا تازہ کلام سنایا اور داد سمیٹی.