آر سی کے انوائرمنٹ کے تحت کراچی کو سر سبز بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں کفیل حسین

آر سی کے انوائرمنٹ کے تحت کراچی کو سر سبز بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں کفیل حسین

آر سی کے انوائرمنٹ کے تحت کراچی کو سر سبز بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں کفیل حسین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)روٹر ی انٹرنیشنل کی نو منتخب پریذیڈینٹ 2024-25اسٹیفنی اور چک اور ایڈ ٹو اسٹیفنی اور چک ٹام گمپ نے پاکستان کا دورہ کیااس موقع پرروٹری ڈسٹرکٹ3271 کی جانب سے مزار قائد پر تقریب کا انعقاد کیاگیاتقریب کے موقع پرنو منتخب پریذیڈینٹ اسٹیفنی اور چک اور ایڈ ٹو اسٹیفنی اور چک ٹام گمپ نے روٹرینز کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پھولوں کی چادر چڑھائی اس موقع پر روٹری کلب آف کراچی انوائر منٹ کے وائس پریذیڈینٹ،کے ایچ اے بزنس اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنزکے پریذیڈینٹ ،سی ای او کفیل حسین گروپ اور معروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے روٹر ی انٹرنیشنل کی نو منتخب پریذیڈینٹ 2024-25اسٹیفنی اور چک اور ایڈ ٹو اسٹیفنی اور چک ٹام گمپ کو روٹری کلب آف کراچی انوائر منٹ کے سماجی و فلاحی منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دیتے ہوئے کہا کہ آر سی کے انوائرمنٹ کے تحت کراچی کو سر سبز بنانے کے لئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرور ت ہے کفیل حسین نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل سماجی خدمات کے علاوہ ماحول کو سر سبز بنانے کےلئے بھر پور اقدامات کر رہا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے شروع کی جانے والی شجرکاری مہم میں انٹریکٹ ،روٹریکٹ اور روٹرینز کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی حصہ لیتی ہے تا کہ پاکستان اور خصوصاََ کراچی کو ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جا سکے کفیل حسین نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل اپنی سماجی خدمات کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے جبکہ روٹرینز بھی دن رات غریب عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل کے تحت تعلیم،صحت اور روزگار کی فراہمی کے علاوہ دیگر تمام اہداف پر بھر پور طریقے سے کام کیا جا رہا ہے جس سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کو بنیادی سہولیات بھی میسر آرہی ہیں.