حیدرآباد: قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز آن لائن شيئر کرنے کرنے پر خاتون کو سزا
حیدرآباد؛ قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز آن لائن شيئر کرنے میں ملوث خاتون کو سزا سنا دی گئی۔
حیدرآباد کی عدالت نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کی تشہیر میں ملوث خاتون کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق شمائلہ نامی خاتون کو سوشل میڈیا پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے پر سزا سنائی گئی۔
خاتون ملزم کے خلاف سائبر کرائم حیدرآباد میں سال 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
کیس کی سماعت مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ 1 حیدرآباد عالیہ سحر قائم خانی نے سزا سنائی۔
ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل غضنفر علی بھٹو نے کیس کی پیروی کی جبکہ انسپکٹر سعید احمد نے کیس کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔
0 تبصرے