پی ٹی آئی کے بانی کی سزا ہائی کورٹ معطل کرے گی، ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔قانون دان اعتزاز احسن
پی ٹی آئی کے بانی کی سزا ہائی کورٹ معطل کرے گی، ملزم کو دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔
سرکاری وکلاء کو ملزم کا وکیل مقرر کیا گیا: معروف قانون دان اعتزاز احسن کی لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو
اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں دی گئی سزا کا دنیا میں مذاق اڑایا جائے گا۔ملزمان کو سنے بغیر سزائیں دی جاتی ہیں، اس سزا سے ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔
مریم نواز نے توشہ خانہ سے گاڑیاں بھی لے کر فروخت کیں، ان کے خلاف کوئی کیس نہیں بنتا، جو آج ایک پارٹی کے ساتھ ہو رہا ہے کل دوسری پارٹی کے ساتھ ہو گا۔
0 تبصرے