شادی کے لیے نئی کی بجائے پرانی شیروانی، شہری فیشن ہاؤس کے خلاف عدالت پہنچ گيا

شادی کے لیے نئی کی بجائے پرانی شیروانی، شہری فیشن ہاؤس کے خلاف عدالت پہنچ گيا

شادی کے لیے نئی کی بجائے پرانی شیروانی، شہری فیشن ہاؤس کے خلاف عدالت پہنچ گيا

راولپنڈی(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں شادی کی تقریب میں پرانی شیروانی دینے پر شہری عدالت پہنچ گیا۔ نئی شیروانی کے پیسے لینے اور پرانی شیروانی دینے پر شہری عثمان شبیر نے فیشن ہاؤس کے مالک کو 5 لاکھ روپے جرمانے کا نوٹس بھجوا دیا۔ نوٹس کے مطابق شہری نے فیشن ہاؤس کو 8 ستمبر کو نئی شیروانی تیار کرنے کا حکم دیا، فیشن ہاؤس کے مالک نے نئی شیروانی تیار کرنے کے لیے 20 ہزار روپے مانگے، 15 ہزار روپے ایڈوانس کے طور پر لیے گئے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ فیشن ہاؤس کے مالک نے نئی کی بجائے پرانی شیروانی دی، جو کہ پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کی خلاف ورزی ہے۔ شہری کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ نے فیشن ہاؤس کے مالک کو 2 جنوری کو نوٹس جاری کر دیا۔