سندھ کے ثقافتی دن پر صوبے بھر میں جشن، قومی گانوں پر رقص

سندھ کے ثقافتی دن پر صوبے بھر میں جشن، قومی گانوں پر رقص

سندھ کے ثقافتی دن پر صوبے بھر میں جشن، قومی گانوں پر رقص

سندھ کے ثقافتی دن پر صوبے بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا، سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
ثقافتی میلہ منانے کے لیے ہر چھوٹے بڑے شہر میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے ریلیاں نکالیں۔
ثقافتی دن کے موقع پر ہر عورت و مرد، بچوں اور بزرگوں نے ثقافتی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے۔
لاڑکانہ، حیدرآباد، نوشہروفیروز، سکھر، پنوعاقل، شہید بینظیر آباد، کراچی سمیت مختلف شہروں میں ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں ہزاروں افراد نے ثقافتی میلہ منایا۔
اس موقع پر فنکاروں کی جانب سے سروں کو بھی سجایا گیا جب کہ ثقافتی میلے میں خواتین اور مردوں نے قومی ترانوں پر رقص کیا اور سندھ کی سرزمین سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔