پنوعاقل میں 2 معصوم بچے گٹر میں گر کر جاں بحق

پنوعاقل میں 2 معصوم بچے گٹر میں گر کر جاں بحق

پنوعاقل میں 2 معصوم  بچے گٹر میں گر کر جاں بحق

پنوعاقل میں 2 معصوم بچے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔
پنوں عاقل (رپورٹر) پنوعاقل شہر میں ایک ہی روز دو بچے گٹر میں گرنے سے جاں بحق ہو گئے۔
اندھر کالونی میں کھلے گٹر میں گرنے سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔
دوسری جانب مہیسر پمپ کے قریب لڑکا اظہر علی شیخ گٹر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
دونوں بچوں کی لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
ہسپتال سے ضروری اقدامات کے بعد بچوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں تاہم ہسپتال میں ایمبولینس نہ ہونے کے باعث لواحقین لاشیں موٹر سائیکل پر لے گئے۔