بھارت نے ہماری پالیسیوں کو اپنا کر معاشی ترقی کی، نواز شریف
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہماری پالیسی اپنا کر معاشی ترقی کی۔
لاہور میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی مشکلات کو سمجھتے ہیں، ہم نے ہمیشہ آپ سے مشاورت کی ہے اور مشاورت سے ہی آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاجر برادری نے ہماری پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد کیا، ہم نے بھارت میں پالیسیاں اپنا کر معاشی ترقی حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2017 کے درمیان پاکستان دنیا کی 24ویں معیشت بن چکا تھا، ہم نے چار سال تک ڈالر کو 104 پر برقرار رکھا۔
0 تبصرے