اچھی خبر, پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
اسلام آباد (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں 15 نومبر سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں آٹھ سے دس روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت جولائی کے بعد چار فیصد کم ہوکر 78 ڈالر فی بیرل کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔
ملک میں پیٹرول کی قیمت 283.38 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303.18 روپے ہے۔
0 تبصرے