غزہ میں خونریزی روکنے کی ذمہ داری سلامتی کونسل کی ہے، وزیراعظم
ریاض (ویب ڈیسک) نگراں وزیراعظم انور حق کاکڑ نے غزہ کی صورتحال پر سعودی عرب میں او آئی سی اور عرب لیگ کے غیر معمولی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علیحدہ فلسطینی ریاست ہی مسئلے کا واحد حل ہے، قتل عام کو روکنا ہوگا۔ غزہ میں ذمہ داری سلامتی کونسل پر لاگو ہوتی ہے۔
اپنے خطاب میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 70 سال قبل اقوام متحدہ نے ایک قرارداد کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے حل کا فیصلہ کیا، غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام بند کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بمباری سے اسپتال، اسکول اور اقوام متحدہ کے دفاتر محفوظ نہیں، غزہ میں اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری طور پر انسانی امداد فراہم کی جائے اور عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم پر اپنی گرفت مضبوط کرے۔
0 تبصرے