امریکہ نے شام میں ایران کے فوجی اڈوں پر حملہ کر دیا
دمشق (ویب ڈیسک) امریکی طیاروں نے شام میں ایرانی فوجی اڈے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ یہ حملہ شام میں ایران کے پاسداران انقلاب اور اس کی معاون ملیشیا کے فوجی اڈے پر کیا گیا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا کہ عراق اور شام میں امریکی فوج کو نشانہ بنانے کے جواب میں بین ایف 15 لڑاکا طیاروں نے پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان حملوں میں کتنے لوگ مارے گئے تاہم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی حملے میں نو افراد ہلاک ہوئے۔
اس طرح تنظیم نے یہ بھی بتایا کہ 10 سے 30 اکتوبر کے درمیان اسرائیلی فوج نے شام میں ایرانی ٹھکانوں پر 16 فضائی راکٹ حملے کیے ہیں۔
0 تبصرے