باجوہ نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا کہا تھا، بلاول بھٹو
کراچی (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں پیغام ملا کہ ہم تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر غیر جانبدار ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے دو روز قبل ہمیں فون کیا اور تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا کہا۔
انہوں نے کہا کہ باغی ہونے والوں کو الیکشن کے دوران قیمت چکانی پڑتی ہے، ایک مخصوص جماعت کا حشر بھی وہی ہوگا جو 2008 میں ہوا تھا۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہر الیکشن میں بادشاہوں کی جماعتیں کسی نہ کسی شکل میں واپس آتی ہیں۔
بلاول نے کہا کہ ایم کیو ایم اور ن لیگ کے اتحاد سے پیپلزپارٹی کو فائدہ ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی پیپلزپارٹی جیتے گی، 8 فروری کو عوامی ووٹ صرف پیپلزپارٹی کو ملے گا۔
0 تبصرے