صدر مملکت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو لکھا گیا خط بھی ارسال کیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو خط لکھ کر تحریک انصاف کے لیول پلیئنگ فیلڈ اور بنیادی حقوق سے متعلق تحفظات پر غور کیا ہے۔
صدر مملکت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے نگراں وزیراعظم کو لکھا گیا خط بھی ارسال کیا ہے۔
اپنے خط میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے لیے ضروری ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کو بنیادی حقوق پر پی ٹی آئی کے تحفظات اور لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرے۔
صدر کے مطابق میرا ماننا ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کے عوام اور ریاست کے لیے آگے بڑھنے کا صحیح راستہ ہے، سیاسی سرگرمیوں میں عوام کی شرکت اور میڈیا کے ذریعے آزادی اظہار جمہوریت کی روح ہے۔
صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ آزادانہ انتخابات پر پورے پاکستان میں اتفاق رائے ہے، سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق ہے اور عوام کو انہیں منتخب کرنے کا حق ہے، اس لیے خط کی بنیاد پر تحریک انصاف کے الزامات آپ کو بھیجے جا رہے ہیں۔
0 تبصرے