نازيبا کپڑوں میں ملبوس عرفی جاويد کو گرفتار کر لیا گیا

عرفی جاوید نامناسب لباس پہن کر ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھیں

نازيبا کپڑوں میں ملبوس عرفی جاويد کو گرفتار کر لیا گیا

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں لیکن یہی بولڈ انداز اب انہیں تھانے لے جانے کی وجہ بن گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عرفی جاوید نامناسب لباس پہن کر ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود تھیں جس کے بعد اداکارہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
عارفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں لیڈی پولیس اہلکار عارفی کو زبردستی ریسٹورنٹ سے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے باہر خاتون پولیس افسر نے عارفی سے پوچھا کہ وہ اتنے چھوٹے کپڑے پہن کر کیوں گھوم رہی ہے۔ جس پر عارفی نے کہا کہ یہ میری مرضی ہے، اداکارہ نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کسی کے کہنے پر مجھے گرفتار کرنے آئے ہیں، میں نہیں جاؤں گی، جس کے بعد پولیس نے انہیں زبردستی پکڑ کر گاڑی میں ڈال دیا۔
عارفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں سیاسی جماعت بی جے پی کی رہنما چترا واہگہ عرف جاوید نے پولیس میں شکایت درج کراتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں اداکارہ کو نامناسب لباس پہننے پر ریسٹورنٹ جانے سے بھی روک دیا گیا۔