غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے پر حکومت پر تنقید کرنے والے پولیس اہلکار کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات

اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے رینک پر تعینات داؤد خان محکمہ پولیس میں حوالدار ہیں

غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے پر حکومت پر تنقید کرنے والے پولیس اہلکار کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات

کوئٹہ (ویب ڈیسک) پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو نکالنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے پولیس افسر کے بارے میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے رینک پر تعینات داؤد خان محکمہ پولیس میں حوالدار ہیں اور اپنے رینک کی پوسٹنگ کرکے اے ایس آئی ہونے کا بہانہ کررہے ہیں۔
مذکورہ اہلکار کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں دو مرتبہ ملازمت سے برطرف کیا جا چکا ہے اور اسے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز جواد طارق کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہم داؤد خان سمیت اے ٹی ایف کے 4 اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر کے ایس پی کینٹ سرکل محمد شریف کو انکوائری افسر تعینات کر کے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔