طلباءکو اسرائیلی مصنوعات کے بارے میں بتائیں اور ان کا بائیکاٹ کریں،ریجنل ہیڈ آفاق کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع وسطی کے تحت اسریٰ پبلک اسکول نارتھ کراچی میں فلسطین کی صورتحال پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی ذمہ داران اور اسکول مالکان نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر آفاق محمد پرویز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ طلباءکو بیت المقدس اور غزہ کی تاریخ سے آگاہ کریں، فلسطینی مسلمانوں پر 76سال سے اسرائیلی فوجی ظلم کر رہے ہیں، فلسطینی مسلمانوں کی زمین پر قبضے کرکے یہودی بستیاں آباد کی جارہی ہیں،فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستانی عوام اپنے مسلمان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اسلامی ممالک غزہ کے مسلمانوں کی مدد کرےں۔ غزہ میں بجلی، پانی ، راشن کی ترسیلات بند کرکے اسرائیل نے تمام حدیں پار کردی ہیں،طلباءکو اسرائیلی مصنوعات کے بارے میں بتائیں اور ان کا بائیکاٹ کریں، اسرائیلی مصنوعات کی جگہ مقامی پاکستانی پروڈکٹس کو ترجیح دیں، اسمبلی میں کلاسوں میں فلسطین کیلئے دعا کریں اور ان کی جو ممکن ہو سکے مدد کریں۔ آج انہیں ہماری ضرورت ہے، آج فلسطین کے مسلمان مصیبت میں ہیں کل ہماری باری بھی آ سکتی ہے۔مسلم امہ غزہ اور حماس کے ساتھ کھڑی ہے، حکمرانوں بھی چاہئے کہ وہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر دباﺅ ڈالیں اور غزہ کی ناکہ بندی اور بمباری ختم کرائیں۔
0 تبصرے