نواز شریف وطن واپسی سے قبل آج دبئی میں مصروف دن گزاریں گے
دبئی (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپسی سے قبل آج دبئی میں مصروف دن گزاریں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے دبئی حکومت کی سینئر شخصیت سے اسحاق ڈار کے صاحبزادوں کے گھر ملاقات کی، جو تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی، اس دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے آج مختلف وفود کی ملاقات طے ہے جس کے باعث وہ آج اپنا مصروف ترین دن دبئی میں گزاریں گے۔
نواز شریف کے ہمراہ پاکستان آنے والے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد دبئی پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب نواز شریف کی پاکستان واپسی کا وقت طے پا گیا ہے جس کے مطابق سابق وزیراعظم کی پرواز مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ٹرمینل 2 سے روانہ ہوگی۔
0 تبصرے