ڈالر کی قدر میں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ڈالر کی قدر میں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پاکستان میں قیمتوں میں کمی کے بعد عالمی اور خلیجی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی سطح پر پیٹرول کی قیمت 30 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 20 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 84 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
خلیجی منڈیوں میں ایک ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 ڈالر فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 88 ڈالر فی بیرل تک گر گئیں۔
ایک ماہ کے دوران خام تیل کی قیمت میں 5 ہزار روپے فی بیرل کی کمی، خام تیل کی قیمت 29 ہزار روپے سے کم ہو کر 24 ہزار روپے فی بیرل ہوگئی۔
پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اوگرا وزارت خزانہ کو خط لکھے گا اور وزارت خزانہ حتمی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم 15 اکتوبر کو کریں گے۔
0 تبصرے